کراچیایم کیو ایم کی اپیل پرسندھ بھرمیں یوم سوگ کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع

کاروبار بند اورسڑکوں سے ٹریفک غائب ہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے

دکانیں، کاروبار بند اورسڑکوں سے ٹریفک غائب ہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے .فوٹو اے ایف پی

لاہور:
شہر میں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر یوم سوگ کے بعد معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے حق پرست عوام، کاروباری حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سہ پہر بجے سے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔ جس پر کراچی میں معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں، کھانے پینے کی دکانیں کھل گئی ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر رواں دواں ہوگئی ہے۔


کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کےخلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر اتوار کے روز کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں یوم سوگ منایا گیا، دکانیں، کاروبار بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس سے بھی ایندھن کی فروخت معطل رہی، شہر میں چھٹی کے روز لگنے والے بچت بازار اور مارکیٹیں بھی بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب حیدرآباد اور سکھر سمیت میر پور خاص، ٹنڈو الہیار اور نواب شاہ میں بھی کراچی بم دھماکوں کے خلاف یوم سوگ منایا گیا، اندرون وبیرون شہر جانے والی ٹریفک بند معطل رہنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Recommended Stories

Load Next Story