افغانستان میں ایساف کے طیارے کو حادثہ 4افراد ہلاک

افغانستان میں 2001 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 3284 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔


ویب ڈیسک April 28, 2013
ایساف حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شہریت اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: افغانستان میں ایساف کے طیارے کے حادثے میں اتحادی افواج کے لئے کام کرنے والے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایساف کے ترجمان کے مطابق طیارے کو حادثہ جنوبی افغان میں پیش آیا، غیر ملکی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرحادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کیونکہ جائے حادثہ کے اطراف شدت پسندوں کی کوئی سرگرمیاں بھی نہیں تھیں۔ ایساف حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شہریت اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔


واضح رہے کہ افغانستان میں 2001 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 3284 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں