سب لوگ متحد ہوجائیں تو دہشت گرد ملک کو نقصان نہيں پہنچا سکتے رضا ہارون

الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آرٹیکل 220 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کریں, رضا ہارون

الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آرٹیکل 220 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کریں, رضا ہارون. (فوٹو : ایکسپریس )

FAISALABAD:
ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ حالات کے پیش نظر تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیمپین نہیں کرنی چاہئے، سب لوگ متحد ہوجائیں تو دہشت گرد ملک کو نقصان نہيں پہنچا سکتے ۔


ملتان کے حلقہ 149 ميں الیکشن کیمپین کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رضا ہارون نے کہا کہ کراچی اور خیبر ميں امن کے لئے وہ تمام آئینی اداروں سے اور الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آرٹیکل 220 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کریں اور ہر وہ اقدام کریں جس سے امن قائم ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے تینوں صوبوں کے حالات بہت خراب ہیں، ایم کیو ایم کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رضا ہارون نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے اختیارات کیوں استعمال نہیں کر رہے، دہشت گرد جمہوریت نہیں چاہتے، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کرائے لیکن نگران حکومت ناکام نظر آ رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story