بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کےاہل خانہ لاہور پہنچ گئے

والد سے پہلی مرتبہ جیل اور دوسری بار اسپتال میں ملنے جارہی ہوں، ان کی رہائی کے لیے کل اجمیرشریف میں دعا کرائی تھی،بیٹی

والد سے پہلی مرتبہ جیل اور دوسری بار اسپتال میں ملنے جارہی ہوں، ان کی رہائی کے لیے کل اجمیرشریف میں دعا کرائی تھی،بیٹی۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے اہل خانہ لاہور پہنچ گئے۔

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن دلبیرکور، بیوی سکھبیرسنگھ اوربیٹیاں واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچ گئیں، دفترخارجہ کے مطابق سربجیت سنگھ کے خاندان کو مریض سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس موقع پر سربجیت سنگھ کی بیوی نے کہا کہ میرے شوہر کو بھارت بھجوایا جائے ہم خود علاج کروائیں گے جبکہ ان کی بیٹی نے کہا کہ والد سے پہلی مرتبہ جیل اور دوسری بار اسپتال میں ملنے جارہی ہوں، ان کی رہائی کے لیے کل اجمیرشریف میں دعا کرائی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں بھی والد کے لیے دعا کروں گی، سربجیت سنگھ کی بہن نے کہا کہ سربجیت سنگھ کے ساتھ اسپتال میں رہوں گی، ایک شخص کو اسپتال میں رہنے کی اجازت ہے، ان سے ہی ملنے پاکستان آئی ہوں۔


گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے تشدد کے باعث بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو ملنے کے لئے 15 دن کا ہنگامی ویزا جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سربجیت سنگھ کو 16 سال قبل 1990 میں لاہوراورفیصل آباد میں بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس میں 14 پاکستانی شہید ہوگئے تھے، سربجیت کے اہل خانہ کئی بار اس کی سزا کے خلاف رحم کی اپیل کرچکے ہیں جوحکومت پاکستان نے مستردکردی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story