نیب نے مفتاح اسماعیل کو گیس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کرلیا

مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیرمین کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام


ویب ڈیسک June 14, 2018
مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیرمین کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کرلیا۔

نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو نوٹس ارسال کرتے ہوئے 20 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیرمین کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمٹیڈ (جے جے وی ایل) کو غیرقانونی ٹھیکے دیے، مفتاح اسماعیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان ٹھیکوں کی منظوری دی گئی۔ نیب کے مطابق 5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے گئے، جس میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعيل قومی اسمبلی کی نشست پر عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں