الطاف حسین کی نوابشاہ اور باڑہ ایجنسی میں بم دھماکوں کی مذمت

ایم کیوایم، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو قتل وغارت گری کا نشانہ بنانےکی تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جارہی ہیں،الطاف حسین


ویب ڈیسک April 28, 2013
ایم کیوایم، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو قتل وغارت گری کا نشانہ بنانےکی تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جارہی ہیں،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے نوابشاہ میں ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی میں این اے46 پرآزاد امیدوار کےانتخابی دفترمیں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں اور قتل وغارت گری کا نشانہ بنانےکی تسلسل کے ساتھ کارروائیاں جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ نواب شاہ میں ایم کیوایم کے جلسے کے بعد ریلوے پھاٹک پربم دھماکا اورباڑہ ایجنسی میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفترکو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انتخابی عمل سے لبرل اور اعتدال پسند جماعتوں اورافراد کو باہر رکھنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں