امریکی صدر باراک اوباما کو زہر آلود خط بھیجنے والا مشتبہ ملزم گرفتار

صدرباراک اوباما کو زہرآلود خط بھیجنے والے مشتبہ ملزم ایورٹ ڈچکے کو ایف بی آئی نے ریاست مسی سپی سے حرات میں لےلیا۔


ویب ڈیسک April 28, 2013
صدرباراک اوباما کو زہرآلود خط بھیجنے والے مشتبہ ملزم ایورٹ ڈچکے کو ایف بی آئی نے ریاست مسی سپی سے حرات میں لےلیا۔ فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر باراک اوباما کو زہر آلود خط بھیجنے والا مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرباراک اوباما سمیت اہم شخصیات کو زہرآلود خط بھیجنے والے مشتبہ ملزم ایورٹ ڈچکے کوتحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مسی سپی سے حرات میں لے لیا۔ ایف بی آئی افسران کے مطابق 41 سالہ ایورٹ ڈچکے کو اس کی رہائش گاہ سے گزشتہ روز گرفتارکیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے بغیر کسی مزاحمت کے خود کو اہلکاروں کےحوالے کردیا۔ اس سے قبل ایف بی آئی کے اہلکاروں نے زہریلے خطوط کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں رواں ہفتے ڈچکے کے گھر اور دفتر کی تلاشی بھی لی تھی۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر باراک اوباما، مسی سپی سے منتخب سینیٹر روجر وکر اور ریاست کے جج سیڈی اولاں کو مشتبہ خطوط موصول ہوئے تھے جن میں زہریلا کیمیائی جز 'ریسین' موجود تھا۔ ایف بی آئی نے ان خطوط کی تفتیش کے دوران میں ایک شخص کو حراست میں بھی لیا تھا، جسے بعد میں شواہد نہ ملنے پر رہا کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں