کراچی متحدہ قومی موومنٹ کا خواتین کا جلسہ ملتوی

خواتین کا جلسہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی

گزشتہ پانچ روز کے دوران کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے 3 انتخابی دفاتر پر دہشتگردی کے واقعات ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اتوار کے روز ہونے والا خواتین کا جلسہ کردیا۔


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اتوار کو ہونے والا خواتین کا جلسہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے 3 انتخابی دفاتر پر دہشتگردی کے واقعات ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Load Next Story