صدر زرداری الطاف اوراسفندیار ٹیلیفونک رابطہ لبرل جماعتوں میں اتحاد پراتفاق

دونوں رہنماؤں نےایم کیوایم،اے این پی اور پی پی پی کو طاقت کےذریعے انتخابات سے دوررکھنے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


ویب ڈیسک April 28, 2013
گفتگو کے دوران سیاسی قائدین نے اعتدال پسند جماعتوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت پر اتفاق کیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI: صدر آصف علی زرداری، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں لبرل جماعتوں کے خلاف دہشتگردی اورمستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر زرداری اور الطاف حسین نے ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورت حال اور انتخابات کے موقع پر امن و امن کی صورت حال پر گفتگو کی، اس موقع پر ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو طاقت کے ذریعے انتخابات سے دور رکھنے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گفتگو کے دوران دونوں سیاسی قائدین نے اعتدال پسند جماعتوں کے درمیان اتحاد کی اشد ضرورت پر اتفاق کیا۔

صدر زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو سے قبل الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے بھی موجودہ ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انتخابی مہم کے دوران دہشتگردی کے واقعات اور ملکی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران خیبر پختونخوا اور کراچی میں پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر اور امیدواروں پر کئی قاتلانہ حملے اور بم دھماکے ہوچکے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |