پانی کی قلت سے چاول کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر

7.05 ملین ایکڑ پرکاشت کیساتھ 72لاکھ ٹن کا پیداواری ہدف بھی متاثر ہوگا،رائس ایکسپورٹرز


خبر ایجنسی June 15, 2018
زرعی شعبے میں جدیدٹیکنالوجی اور زرعی پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کیلیے اقدامات کا مطالبہ۔ فوٹو اے ایف پی / فائل

پانی کی قلت کے مسائل کی وجہ سے چاول کی کاشت متاثر ہو سکتی ہے۔

رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کاشف رحمن نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی تاہم حالیہ سیزن میں پانی کی کمی کے باعث چاول کی کاشت کا 7.05 ملین ایکڑ کا ہدف حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے جس سے چاول کا 7.2 ملین ٹن کا پیداواری ہدف بھی متاثر ہوگا۔


کاشف رحمن نے کہا کہ چاول زرعی شعبے کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں 3.1 فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 0.6 فیصد کا حصہ دار ہے، چاول کی فی ایکڑپیداوار کے فروغ کے لیے آبی وسائل کی دستیابی سمیت جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پانی کے ضیاع کو روکنے اور کم پانی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں