دادو ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادمایک شخص جاں بحق

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم پارٹی پرچم اور بینر لگانے پر شروع ہو ا


ویب ڈیسک April 28, 2013
دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم پارٹی پرچم اور بینر لگانے پر شروع ہوا، فوٹو ایکسپریس

KARACHI: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم پارٹی پرچم اور بینر لگانے پر شروع ہو ا اور اس دوران فائرنگ سے ن لیگ کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں