دادو ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادمایک شخص جاں بحق

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم پارٹی پرچم اور بینر لگانے پر شروع ہو ا

دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم پارٹی پرچم اور بینر لگانے پر شروع ہوا، فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم پارٹی پرچم اور بینر لگانے پر شروع ہو ا اور اس دوران فائرنگ سے ن لیگ کا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔
Load Next Story