بھتہ خوری اور دیگرسنگین مقدمات میں ملوث24 ملزمان گرفتار

ملزمان نے مقامی تاجر محمد نعمان صدیقی ولد محمد اقبال صدیقی سے ایک کروڑ روپے سے زائد بھتہ مانگا تھا.


Staff Reporter August 12, 2012
گرفتار ملزم عطا اﷲ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے کام کرتا ہے،پولیس افسر۔ فوٹو فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ، لانڈھی اور ایسٹ رینج پولیس نے بھتہ خوری اور رینجرز اہلکاروں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث ملزمان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، دستی بم اور منشیات برآمد کر لی۔

لانڈھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے جبکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ملزمان رینجرز اہلکار کے قتل اور ایک رینجرز کے افسر کے زخمی کرنے میں ملوث ہیں،تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی خرم وارث کی ہدایت پر ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے سائٹ کے علاقے غنی چورنگی سے پولیس مقابلے کے بعد محمد یوسف عرف لاہوتی ولد محمد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی ملک آصف ، دانش ، سید کامران جیلانی ، علی جھٹ پٹ اور علی مہاجر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یہ بات ایس ایس پی خرم وارث نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتائی انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے مقامی تاجر محمد نعمان صدیقی ولد محمد اقبال صدیقی سے ایک کروڑ روپے سے زائد بھتہ مانگا تھا، نعمان صدیقی نے ملزمان سے بھتہ کم کرنے کے لیے بات چیت کی جس پر ملزمان50 لاکھ روپے پر مان گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |