ڈالر 1245 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اتارچڑھائوکے بعداوپن مارکیٹ میں ڈالر123 ، انٹربینک میں قیمت121.60روپے رہی۔


Ehtisham Mufti June 15, 2018
برطانوی پائونڈاوریورومیں اتارچڑھائوکا رحجان غالب رہا،مہنگائی سے بڑھے گی، ماہرین۔ فوٹو: فائل

عیدالفطرکی تعطیلات سے قبل جمعرات کو بھی پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر122 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر124 روپے50 پیسے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم سارے دن کے اتارچڑھائو کے بعد کاروبار کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1 روپے40پیسے کے اضافے سے121 روپے60 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1 روپے 30بپیسے کے اضافے سے123 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

گزشتہ2 دنوں کی طرح جمعرات کو بھی امریکی ڈالر سمیت یوروکرنسی اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں لمحہ بہ لمحہ اتارچڑھائوکا رحجان غالب رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کی قدر1روپے 73 پیسے کے اضافے سے122روپے تک جاپہنچی تھی جس کے ساتھ یورو کی قدر2روپے88 یسے کے اضافے سے ایک موقع پر144 روپے15 پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدرایک موقع پر3 روہے 28 پیسے کے اضافے سے163 روپے50 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم سارے دن اتارچڑھائو کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھکر121 روپے 60 پیسے پربند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدربڑھ کر123 روپے پربند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں