مدارس کی حرمت کی پامالی برداشت نہیں کی جائیگی

مدارس اور مساجد کی حرمت کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے،مولانا اورنگزیب فاروقی.


Staff Reporter August 12, 2012
حکومت غلط اطلاع دینے والے کیخلاف سخت کارروائی کرے، مولانااورنگزیب فاروقی

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ دارلعلوم کراچی پر پولیس اور رینجرز کا چھاپہ افسوس ناک عمل ہے، مدارس اور مساجد کی حرمت کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے، ماضی میں بھی سابق حکومت نے مساجد و مدارس کی حرمت کو پامال کی۔

سیکیورٹی اور امن و امان کے پیش نظر ہر مذہب و فرقے کو اپنی عبادت گاہوں تک محدود کرنا ہوگا، مذہب کی بنیاد پر ہندو کمیونٹی کی بھارت منتقلی کا پروپیگنڈہ اسلام و پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے علما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت آج تک مولانا یوسف لدھیانوی شہید سے لیکرمولانا اسلم شیخوپوری اور مفتی ذیشان شہید تک سیکڑوں علما کے قاتلوں کو تو گرفتار نہ کرسکی، الٹا ہمارے مدارس و مساجد پر چھاپے مار کر اہلسنت کے زخموں پر نمک پاشی کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں