تیر اور بلا سازش کرکے ن لیگ کا ووٹ تقسیم کررہے ہیں شہباز شریف

نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کریں، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 28, 2013
شہباز شریف نے کہا کہ اگر ن لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کامیاب ہوگئی تو پنجاب کے عوام کو مزید پانچ سال لوڈشیڈنگ برداشت کرنا ہوگی۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ تیر اور بلا سازش کرکے ن لیگ کا ووٹ تقسیم کررہے ہیں، 11 مئی زر بابا اور چالیس چوروں کا یوم حساب ہوگا۔


انہوں نے یہ بات اپنے حلقہ انتخاب پی پی ایک سو اکسٹھ لاہورمیں مختلف جلسوں سے خطاب کے دوران کہی، شہباز شریف نےکہا کہ بجلی بحران پرعمران خان کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ اگر ن لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کامیاب ہوگئی تو پنجاب کے عوام کو مزید پانچ سال لوڈشیڈنگ برداشت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر معاشی دھماکے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں