رافیل نڈال نے آٹھویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا

رافیل نڈال نے فائنل میں ہم وطن کھلاڑی نیکولس المیگرو کو4-6، 3-6 سے شکست دی۔


AFP April 28, 2013
رافیل نڈال نے ہم وطن نیکولس المیگرو کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا54 واں ٹائٹل جیتا، فوٹو اے ایف پی

عالمی نمبر پانچ رافیل نڈال نے نیکولس المیگرو کو شکست دے کرآٹھویں مرتبہ بارسلونا اوپن سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

رافیل نڈال نے آج کھیلے جانے والے بارسلونا اوپن کے فائنل میں ہم وطن کھلاڑی نیکولس المیگرو کو4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کیریئر کا54 واں ٹائٹل جیت لیا، یہ رواں سال ان کی چوتھی کامیابی تھی، وہ اس سے قبل برازیل، میکسیکو اور کیلیفورنیا میں بھی ٹائٹلزجیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلسل سات مہینے تک انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے باہر رہنے والے رافیل نڈال فروری میں عالمی ٹینس میں واپسی کے بعد کھیلے گئے تمام ایونٹس کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں