میڈیا نے مجھے برے کردار والی عورت دکھایا ریحام خان

مجھ پر فیملی اور حلقہ احباب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے، ریحام خان


خبر ایجنسی June 15, 2018
مجھ پر فیملی اور حلقہ احباب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے، ریحام خان- فوٹو؛ فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انھیں دنیا بھرکے سامنے برے کردار کی عورت دکھایا گیا۔

ریحام خان نے میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی نے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا اور انھیں دنیا بھرکے سامنے برے کردار کی عورت دکھایا گیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر فیملی اور حلقہ احباب کی جانب سے کتاب کی جلد اشاعت کے حوالے سے دباؤ ہے، اب تک میری جانب سے کتاب سے منسوب اقتباس منظرعام پر نہیں لایا گیا، ریحام خان نے کہا کہ انھوں نے اپنی کتاب میں اپنے سابقہ شوہر عمران خان اور ان کی پارٹی سے منسلک جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

ریحام خان نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ابھی تک کتاب پر عوام کی دسترس نہیں، تحریک انصاف یا اس کے کسی ترجمان کی طرف سے کسی الزام میں کوئی صداقت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں