عید الفطر کے ایام میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
فضاؤں میں سیاہ بادل منڈلانے لگے، سمندرپرقبل ازمون سون کے اثرات نمایاں، گرمی کی شدیدلہرنہیں آئے گی،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے عید الفطرکی چھٹیوں میں خوشگوار موسم کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے جمعے اور ہفتے کو صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، ماہ جون کے اوائل میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حدت کے مقابلے میں رمضان کے آخری عشرے میں صورتحال قدرے بہتر رہی،جس کی ایک وجہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی تیزرفتار ہواؤں کا سلسلہ ہے، اس دوران سمندر پر قبل ازمون سون کے اثرات نمایاں رہے، جس کی وجہ سے شہر کی فضاؤں پر گہرے بادل منڈلاتے دکھائی دیے اور یہی وجہ ہے کہ مئی میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کے بعد گذشتہ کئی روز سے شہر کا موسم کافی بہتر ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسو ل کے مطابق عید الفطر کی 4 روزہ تعطیل کے دوران گرمی کی شدیدلہر کا کوئی امکان نہیں ہے، بلکہ اس کے برعکس شہرقائد کا موسم خوشگوار رہے گا اور قبل ازوقت مون سون کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے یہ امکان بھی موجود ہے کہ مطلع نہ صرف جذوی اور مکمل ابر آلورہے بلکہ اس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوجائے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے علاوہ اندرون سندھ اور بلوچستان کے گرمی کی لپیٹ والے علاقوں میں بھی عید پر نمایاں کمی کا امکان ہے۔