درگاہ شہباز پر تعینات پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

ڈنڈے لگنے سے ایک شدید زخمی،بھتے کی شکایت پر تشدد کیا گیا،متاثرہ اہلکار


Nama Nigar June 15, 2018
ڈنڈے لگنے سے ایک شدید زخمی،بھتے کی شکایت پر تشدد کیا گیا،متاثرہ اہلکار۔ فوٹو : فائل

درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز پر تعینات پولیس اہلکار پر تشدد، ڈنڈے لگنے سے پولیس اہلکار ارباب لاشاری زخمی ہوگیا، حلمہ آور پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی۔

درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز پر سیکورٹی کے لے تعینات اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔ درگاہ پر تعینات پولیس اہلکار ارباب لاشاری ڈنڈے لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس اسٹیشن کے نزدیک پرائیوٹ کلینک لے جا کر علاج کرایا جا رہا ہے۔

ارباب لاشاری کا کہنا تھا کہ اس نے ایک پولیس کے منشی سے متعلق اعلی افسران کو ماہوار بھتے کی شکایت کی تھی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے افسران مزکورہ معاملے کو اپنے طور پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ تاحال حملہ آور پولیس اہلکار کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں