ڈاؤ یونیورسٹی آن لائن فیملی فزیشن کورس مرتب کرلیاگیا

ملک بھر میں ذہنی بیماری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور اسپتالوںکی شدید کمی ہے، پروفیسر مسعود حمید خان۔


Staff Reporter August 12, 2012
40 مختلف بیماریوں کے بارے میں تعلیم دی جائیگی، کورس کا دورانیہ80 گھنٹے ہوگا۔ فوٹو جمال خورشید

ڈائو یونیورسٹی نے ملک میں فیملی فزیشن کو مختلف امراض کی اسپیشلایزیشن اور تعلیم و تربیت کیلیے پہلی بار آن لائن کورس مرتب کرلیا جس میں تمام ڈاکٹرز شرکت کرسکتے ہیں،کورس میں 40 مختلف بیماریوں کے بارے میں تعلیم دی جائیگی، اندرون ملک تمام ڈاکٹرز کورس میں رجسٹریشن کراکے شرکت کرسکتے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خاں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے امراض کے پیش نظر ڈاؤ یونیورسٹی نے فیملی فزیشن کیلیے ملک مین پہلی بارآن لائن کورس مرتب کیا ہے جس میں تمام فیملی فزیشن شرکت کرسکتے ہیں، کورس میں40 مختلف بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائیگی، کورس کا دورانیہ80 گھنٹے پر محیط ہوگا، انھوں نے کہاکہ کورس میں ذہنی امراض کے بارے میں بنیادی مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پروفیسر مسعود حمید خان نے کہاکہ ملک بھر میں ذہنی بیماری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور اسپتالوںکی شدید کمی ہے جس کو پوراکرنے کیلیے ملک بھر میں مزید100ذہنی امراض کے اسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے، انھوںنے کہاکہ مریض فیملی فزیشن پر زیادہ اعتبارکرتے ہیں لٰہذا ڈاؤ یونیورسٹی نے فیملی فزیشن کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی نے پہلی بار آن لائن کورس مرتب کیا ہے جو عید کے بعد شروع کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں