کراچی میں بادلوں کے ڈیرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی میں عید الفطر کے دن بھی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 15, 2018
عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات کے دوران شہرقائد کا موسم خوشگوار رہے گا، ڈی جی محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا عشرہ انتہائی گرم رہا، اسی دوران شہر میں مئی کے مہینے میں شدید گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ بھی برابر ہوا تاہم آخری عشرے کے آغاز سے ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور ماہ صیام کے آخری دن شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی کی وجہ سے موسم مزید دلفریب ہوگیا ہے۔ شہر میں 28 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید الفطر کے دن بھی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسو ل کے مطابق عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کے دوران گرمی کی شدید لہر کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس شہرقائد کا موسم خوشگوار رہے گا اور قبل ازوقت مون سون کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے یہ امکان بھی موجود ہے کہ مطلع نہ صرف جذوی اور مکمل ابر آلود ہے بلکہ اس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں