صدر زرداری امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے بات کریں

صدر مملکت اگر کچھ مزید جرات کرکے امت مسلمہ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے امریکا سے بات کریں ،ڈاکٹر فوزیہ.


Staff Reporter August 12, 2012
یوم آزادی کی خوشی میں متعدد قیدیوں کی سزائوں میں تخفیف احسن اقدام ہے،ڈاکٹر فوزیہ

امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوم آزادی پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے امریکی حکام سے بات کریں۔

اپنی رہائش گاہ پر آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان کے68 یوم آزادی کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے امریکا سے باضابطہ بات کریں، ڈاکٹر عافیہ پاکستانی شہری ہیں اور ان پر عائد کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا، وہ ایک ماہر تعلیم ہیں جو پاکستان کے نظام تعلیم کو بدلنا چاہتی تھیں، ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کی خوشی میں ملکی جیلوں میں مقید متعدد قیدیوں کی سزائوں میں تخفیف کا اعلان کیا جو کہ احسن اقدام ہے۔

تاہم صدر مملکت اگر کچھ مزید جرات کرکے امت مسلمہ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے امریکا سے بات کریں اور انھیں رہائی دلواکر وطن لے آئیں تو یقیناً یہ احسن ترین اقدام ہوگا، ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ صدر زرداری بھارت جیسے دشمن ملک میں 22 برس قید گزارنے والے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کو رہا کرا کے وطن لے آئے، ہمیں یقین ہے کہ وہ امریکا جیسے حلیف ملک سے ڈاکٹر عافیہ کو بھی باعزت رہائی دلواکر یوم آزادی اور عید کے موقع پر قوم کو عظیم خوش خبری دیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔