پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع مزید 4 وزرا نے حلف اٹھالیا

مزید ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک June 15, 2018
مزید ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کے بعد آج مزید 4 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد آج مزید 4 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نئے وزرا میں سعید اللہ بابر کو ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کوآپریٹو اور ماحولیات کا قلمدان دیاگیا ہے، سردار تنویر الیاس خان کو زراعت اور فوڈ اینڈ پلاننگ ڈویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ میاں نعمان کبیر کو لیبراینڈ ہیومن ریسورس لوکل ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ جب کہ چوہدری مشتاق کو ہائیر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، اسپیشل ایجوکیشن اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے لیے 6 وزرا نے حلف اٹھایا تھا تاہم آج مزید ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں