سیشن جج حسن فیروز کا ملیر جیل کا دورہ 79قیدی رہا
ججز نے قیدیوں کے جیل میں گزارے گئے ایام کو سزا قراد دیکر رہا کیا۔
سیشن جج جنوبی حسن فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ جیل میں پابند سلاسل 79قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سیشن جج جنوبی نے محمد جہانگیر خان سمیت پانچ سے زائد جوڈیشل مجسٹریٹس کے ہمراہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر 41قیدیوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، فاضل ججز نے ان کو جیل میں گزارے گئے ایام کو سزا قراد دیکر رہا کردیا ، 3قیدیوں کی ضمانتوں کو کم کرکے رہا کیا ،5قیدیوں کی سزا پوری ہونے کے باوجود جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر جیل میں تھے انھیں مخیر حضرات کی جانب سے رقم فراہم کرنے پر رہا کیا گیا تھا جبکہ 30قیدیوں کی درخواستیں ضمانت فوری طور منظور کرنے اور انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ۔