آرمی چیف کا کلثوم نواز کی صحت یابی کیلیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

کلثوم نواز کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 15, 2018
کلثوم نواز کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور فیملی کے نام پیغام میں کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کلثوم نواز کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے جب کہ گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے والدہ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں