برآمدات میں 536 فیصد اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی

ادائیگیوں میں توازن،معیشت پر مثبت اثرات، قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی،ادارہ شماریات


Numainda Express April 29, 2013
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تامارچ کے دوران 17.1ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں سال اسی عرصہ میں مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 18.02ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ فوٹو: فائل

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات میں ہونے والے 5.36فیصد اضافے اور درآمدات میں 0.39فیصد کے معمولی اضافے سے ملک کے تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تامارچ کے دوران 17.1ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں سال اسی عرصہ میں مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 18.02ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔



پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں تجارتی خسارے میں 4.86فیصد کی کمی سے تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے خسارے 16.2ارب ڈالر سے کم ہو کر 15.34ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس سے ادائیگیوں کے توازن اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں