افغانستان کو اپنے پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز ہی شکست کا سامنا

بھارت نے بنگلور ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی افغانستان کو اننگز اور 262 رنز سے شکست دیدی


ویب ڈیسک June 15, 2018
افغانستان کی ٹیم دوسرے روز ہی دو بار آؤٹ ہوگئی- فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے افغانستان کو واحد ٹیسٹ میں دوسرے دن ہی افغانستان کو ایک اننگز اور 262 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹیسٹ اسٹیس ملنے کے بعد افغانستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلور میں شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان اجنکا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں دونوں اوپننگ بلے باز مرلی وجے اور شیکھر دھون کی سینچریوں کی بدولت 474 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم دوسرے روز ہی 2 بار آؤٹ ہوکر میچ ایک اننگز اور 262 رنز سے ہار گئی۔

افغانستان کی پوری ٹیم دوسرے روز پہلی اننگز میں 109 رنز پر آؤٹ ہوئی جب کہ اسی روز ہی دوسری اننگز میں 103 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، افغانستان کی جانب سے کئی بھی بلے باز دونوں اننگز میں بڑی اننگز کھلینے میں ناکام رہا۔ بھارت کی جانب سے جڈیجا نے 6 اور ایشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے یہ افغانستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا میچ تھا اور اس نے ٹیسٹ کھیلنے والی دنیا کی 12ویں ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں