پاکستان اور ہندوستان میں فلمی صنعت پر معاہدہ ہونا چاہیے شکتی کپور
شردھا نے میرا سر فخر سے بلندکیا، اس کی فلم عاشقی 2 کو دونوں ممالک میں پذیرائی حاصل ہوگی
ISLAMABAD:
بھارتی اداکار شکتی کپورنے کہاہے کہ میری بیٹی شردھاکپورنے اپنے کام سے میراسرفخرسے بلند کیا ہے شردھا کی نئی آنے والی فلم 'عاشقی2کوہندوستان کی طرح پاکستان کی عوام میں بھی پذیرائی حاصل ہوگی۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ شردھاکوبچپن سے فلموں میں کام کرنے کاشوق تھا اوروہ اکثر شوٹنگ سے واپسی پرمیری نقلیں اتارکے مجھے دکھایاکرتی تھی اس کی آنکھ میں مجھے مستقبل کی ایک اچھی فنکارہ دکھائی دیتی تھے مجھے یقین ہے اس کے کیرئیر کا آغاز اچھا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں شکتی کپورکاکہنا تھا کہ ماضی کی طرح ہندوستان میں آج بھی معیاری فلمیں بنانے پرتوجہ دی جارہی ہے۔ فلم کے اسکرپٹ پرغورکرتے ہوئے فنکاروں کوکاسٹ کیا جاتا ہے آج ہماری فلم کاکوئی مقابلہ نہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان فلمی صنعت پرمعاہدہ ہوناچاہیے تاکہ دونوں ممالک کے فنکارمشترکہ کام کرسکیں۔