بلیک فوریسٹ ڈیزرٹ

برائونیز کا چورا اس کے اوپر اس طرح ڈالیں کہ ایک تہہ بن جائے۔


Munira Adil June 16, 2018
برائونیز کا چورا اس کے اوپر اس طرح ڈالیں کہ ایک تہہ بن جائے۔ فوٹو : فائل

اجزاء:

برائونیز... ایک کپ چورا کی ہوئی، کریم... ایک پیکٹ، چینی پسی ہوئی... حسب ذائقہ، پائن ایپل... ایک کپ، چاکلیٹ کرش کی ہوئی... آدھا کپ، چیری... سجانے کے لیے

ترکیب:

ایک ٹرانسپیرنٹ شیشے کے پیالے میں برائونیز کا چورا آدھا ڈالیں علیحدہ پیالے میں کریم اور چینی پسی ہوئی ملاکر پھینٹ لیں پھر یہ آدھی برائونیز کے اورپر ڈالیں پائن ایپل کے آدھے ٹکڑے کریم کے اوپر سجادیں، بقایا برائونیز کا چورا اس کے اوپر اس طرح ڈالیں کہ ایک تہہ بن جائے اس پر بچی ہوئی کریم ڈالیں پھیلادیں اس پر بقایا پائن ایپل کے ٹکڑے سجاکر چاکلیٹ کرش کی ہوئی چھڑکیں چیری سجاکر اس کو فریج میں رکھ دیں۔ مزیدار میٹھا تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں