نوجوان فنکار تنقید کی بجائے اپنے کام پرتوجہ دیں عالمگیر

پاکستانی موسیقی عوام کے زہنوں سے نکل نہیں سکتی ،اپنے ملک کیلیے بے شمار کام کرنا چاہتا ہوں


Showbiz Reporter April 29, 2013
عالمگیر کا کہنا تھا کہ جولوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں اساتذہ سیکھانے کوتیارنہیں وہ غلط بیانی کرتے ہیں ہمیں بھی انھیں اساتذہ نے سیکھایا ہے۔ فوٹو: فائل

گلوکارعالمگیرنے کہاہے کہ پاکستانی موسیقی نے عوام کے ذہنوں میں اپنی مضبوط جگہ بنائی ہے جوکسی صورت بھی نکل نہیں سکتی۔

ماضی میں ہم نے جوکام فلم اورمیوزک انڈسٹری کے لیے کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ نوجوان فنکاراپنے کام سے زیادہ تنقید پرتوجہ دے رہے ہیں میں انھیں مشورہ دونگاکہ اپنے کام پرتوجہ دیں یہ سارے کام زندگی بھرساتھ چلتے ہیں ایک سوال کے جواب میں عالمگیر کا کہنا تھا کہ جولوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں اساتذہ سیکھانے کوتیارنہیں وہ غلط بیانی کرتے ہیں ہمیں بھی انھیں اساتذہ نے سیکھایا ہے۔



نئی نسل شوبزانڈسٹری میں قدم رکھے مگرکچھ چیزوں کوسیکھے تاکہ مستقبل میں شکست کاسامنانہ ہوہم ہرکام کوآسان سمجھ لیتے ہیں جب کہ ہمیشہ ہمارے اندازے درست نہیں ہوتے میں آج جوکچھ بھی ہوں اپنے ملک اورعوام کی وجہ سے ہوں اورمیری ابھی بھی خواہش ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے بے شمارکام کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں