نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی قوم كو عیدالفطر كی مبارکباد

اس مبارک دن كے موقع پر غرباء، مساكین اور لاچار لوگوں كو بھی اپنی خوشیوں میں شامل كریں، علاؤ الدین مری


ویب ڈیسک June 15, 2018
دعا ہے كہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک كی حفاظت كرے اور پوری مسلم امہ كو اتحاد ویكجہتی عطاء فرمائے، وزیراعلیٰ بلوچستان ۔فوٹو : فائل

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے قوم كو عیدالفطر كی مباركباد پیش كرتے ہوئے اپیل كی ہے كہ وہ اپنی عبادات میں ملكی استحكام، ترقی، خوشحالی اور امن كے لئے خصوصی دعاؤں كا اہتمام كریں۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے اہل وطن کوعید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی عبادات میں ملكی استحكام، ترقی، خوشحالی اور امن كے لئے خصوصی دعاؤں كا اہتمام كریں اور اس مبارک دن كے موقع پر غرباء، مساكین اور لاچار لوگوں كو بھی اپنی خوشیوں میں شامل كریں۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے كہا كہ عیدالفطر رمضان المبارک كے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں كے لئے اللہ تعالیٰ كی طرف سے ایک انعام ہے جو پورے ماہ تزكیہ نفس كرتے ہوئے اللہ تعالیٰ كی رضا اور خوشنودی كے لئے روزے ركھتے اور عبادات كا خصوصی اہتمام كرتے ہیں۔

علاؤ الدین مری نے عید کے پر مسرت موقع پر دعا كی كہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک كی حفاظت كرے اور پوری مسلم امہ كو اتحاد ویكجہتی عطاء فرمائے اور دشمنوں كے ناپاک عزائم كو ناكام بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں