ٹنڈو باگو پولیس نے مقابلے کے بعد مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرلیا

ایک اغوا کار اسلحہ سمیت گرفتار، ڈاکٹر موہن لال کو 26 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ہندو برادری اور شہریوں کا اظہار مسرت


Nama Nigar April 29, 2013
2 اپریل کو ڈاکٹر موہن لال کو ماتلی سے ٹنڈوباگو آتے ہوئے تلہار روڈ سے اغوا کیا گیا تھا اور 26 روز کے بعد بازیاب ہوئے ہیں۔

ٹنڈوباگو سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر موہن لال کو پولیس نے سیرانی کے قریب مسلح اغوا کاروں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔

ایک اغوا کار عبدالمالک اوگاہی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، ڈاکٹر موہن کی بازیابی پر ان کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بازیابی کے بعد ٹنڈوباگو پہنچنے پر ہندو برادری اور شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، واضح رہے کہ 2 اپریل کو ڈاکٹر موہن لال کو ماتلی سے ٹنڈوباگو آتے ہوئے تلہار روڈ سے اغوا کیا گیا تھا اور 26 روز کے بعد بازیاب ہوئے ہیں۔



پولیس نے ڈاکٹر موہن لال کے اغوا کے شبے میں پہاڑ سری میں مجاہد خواجہ کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ان کے بھائی اسسٹنٹ مختیارکار ٹنڈوباگو گلزار خواجہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیشرفت ہوئی ہے اور جلد مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں