سنجھورو 2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم14 افراد زخمی

جھنڈے اور بینرز اتارنے پر پی پی اورفنکشنل کے کارکنوں میں جھگڑا،فائرنگ ،2افراد کی حالت نازک

تصادم کے بعد رکن برڑا میں خوف وہراس پھیل گیا اور واقعے کے بعد دکانیں بند ہوگئیں اور سنجھورو اور گرد ونواح میں صورتحال کشیدہ ہے۔

جھنڈے اور بینرز اتارنے پر2سیاسی جماعتوں میں تصادم، 14افراد زخمی، 2افراد کی حالت نازک۔

تفصیلات کے مطابق جھنڈے اور بینرز اتارنے پر2سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا اورفنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامی مشتعل ہوگئے اور دونوں طرف سے لوہے کی سلاخیں ،ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور دونوں جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں14افراد شوکت علی،حسین بخش،فتح محمد،محمد اکرم،محمد اسماعیل، درمحمد، غلام کنبھر، گلزار ببر اور 5سالہ بچہ معشوق علی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال سنجھورو لایا گیا جن میں سے خان بروہی اور نواب ببر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔




ادھر تصادم کے بعد رکن برڑا میں خوف وہراس پھیل گیا اور واقعے کے بعد دکانیں بند ہوگئیں اور سنجھورو اور گرد ونواح میں صورتحال کشیدہ ہے۔
Load Next Story