حیدرآباد کوآلودہ پانی کی فراہمی ایم ڈی واسا کی عدالت میں طلبی

پلانٹس سےپانی کےنمونےحاصل کرکےآغا خان اورلمس لیبارٹری سےچیک کروائےگئےجن میں پانی کومضرصحت بتایا گیا ہے،سراج لاشاری۔


Numainda Express August 12, 2012
حیدرآباد کوآلودہ پانی کی فراہمی، ایم ڈی واسا کی عدالت میں طلبی . فائل فوٹو

LONDON: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قاسم آباد کے رہائشی محبوب ابڑو کی جانب سے دائر درخواست پر ایم ڈی واسا کو 24 اگست کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قاسم آباد سمیت پورے شہر میں آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے ڈی ایس پی سراج لاشاری کو فلٹر پلانٹس سے نمونے حاصل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، سراج لاشاری نے ہفتہ کو عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ فلٹر پلانٹ جامشورو روڈ سمیت دیگر پلانٹس سے پانی کے نمونے حاصل کرکے آغا خان اور لمس لیبارٹری سے چیک کروائے گئے جن میں پانی کو مضر صحت بتایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں