پرتگال اور اسپین کے درمیان میچ 3 3 گول سے برابر

پرتگال کے رونالڈو کی شاندار ہیٹرک نے پرتگال کو شکست سے بچا لیا۔


ویب ڈیسک June 16, 2018
پرتگال کے رونالڈو کی شاندار ہیٹرک نے پرتگال کو شکست سے بچا لیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3، 3 گول سے برابر ہو گیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے روز کے تیسرے میچ میں پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3، 3 گول سے برابر ہو گیا، پرتگال کی ٹیم نے تیسرا گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ پرتگال کے رونالڈو کی شاندار ہیٹرک نے پرتگال کو شکست سے بچا لیا۔

اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے 2 اور ناچھو نے ایک گول کیا جب کہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کی اسپین کے خلاف ہیٹرک نے اسپین کی جیت کا راستہ روکا۔ میچ کا وقت پورا ہونے کے بعد 15 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں اور میچ 3، 3 گول سے برابر رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |