شہباز شریف بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئے

عوام سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کریں، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 16, 2018
عوام سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کریں، شہباز شریف فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ّن) کے صدر میاں شہباز شریف بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں بھابی کلثوم نواز کی عیادت کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھابھی صاحبہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں لیکن ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے عوام سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلیے دعاؤں کی اپیل کی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ بھابھی کی عیادت کیلیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کریں۔ نواز شریف نے بھی عوام سے اپنی اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

یہ بھی پڑھیں: کلثوم نواز کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

واضح رہے کہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں