بالی وڈ ستاروں کے عید پر مبارکباد کے پیغامات

بھارت کے نامور ستاروں شاہ رخ خان، سونم کپور، اور جیکیولین فرنینڈس نے عید کی مبارکباد دی


ویب ڈیسک June 16, 2018
بھارت کے نامور ستاروں شاہ رخ خان، سونم کپور، اور جیکیولین فرنینڈس نے عید کی مبارکباد دی

ISLAMABAD: عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر بھارت کے نامور اداکاروں نے مسلمانوں کو عید پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منارہے ہیں اور ساتھ ساتھ دوست احباب کو بھی عید کی خوشیوں کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے عیدالفطر کی مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے عید کی مبارکباد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ ایک تصویر شیئر جس میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ پیار صرف آنکھوں میں ہی نظر آتا ہے اور ہمارا سارا پیار صرف آپ لوگوں کے لیے ہے، آپ تمام لوگوں کو عید مبارک، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkE9QqdHWGV/"]

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد پیش کی، سونم نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کو عید مبارک، اس عید کے چاند کا نور آپ کی زندگی کو ہمیشہ روشن کرتا رہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkEsrK9nCSX/"]

ایک اور بھارتی اداکارہ جیکیولین فرنینڈس نے عید کی مبارک باد انوکھے انداز میں دی، انسٹاگرام پر جیکیولین نے تصویر شیئر کی جس میں وہ مسجد کے باہر برقع پہن کر کھڑی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkEb84lnWpl/"]

نامور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس انہوں نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkFN63Bh1qv/"]

بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور عید کی مبارکباد دی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkFVMfsAMqy/"]

بھارتی فلم انڈسٹری میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے بھی عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں