قوم کو درپیش پانی و قرضوں کے مسائل حل ہونے چاہئیں چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا اور خواتین و بچوں میں تحائف تقسیم کیے


ویب ڈیسک June 16, 2018
چیف جسٹس نے اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا اور خواتین و بچوں میں تحائف تقسیم کیے فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک و قوم کو درپیش پانی اور قرضوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے ذہنی طور پر معذور بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور خواتین مریضوں کی عیادت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے خواتین مریضوں میں پرفیوم اور چوڑیاں بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قوم پانچ نسلوں تک قرضے میں پھنسی ہوئی ہے جس سے اسے نجات ملنی چاہیے۔ قوم کو درپیش پانی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے، فاؤنٹین ہاؤس نجی سطح پر اچھا کام کرسکتا ہے تو سرکاری ادارے کیوں نہیں۔ چیف جسٹس نے فاؤنٹین ہاؤس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں