لینڈ مافیا کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے محمد شریف
سازشی عناصر گھنائونے ہتھکنڈے استعمال کر کے کارکنان کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کراچی بلدیہ ٹاون سیکٹر کے یونٹ انچارج فضل احمد کو لینڈ مافیا و جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر ایک بار پھر سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو تہ و بالا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ،ماضی میں بھی باطل قوتوں نے حق پرستی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے مظالم ڈھائے اور آج بھی سازشی عناصر گھنائونے ہتھکنڈے استعمال کر کے کارکنان کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے پر عمل پیرا کارکنان نہ تو ماضی میں کسی ریاستی جبر و ستم سے خوفزدہ ہوئے اور نہ ہی آج کوئی طاغوتی قوت انہیں خوفزدہ کر سکتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فضل احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انھوں نے شہید فضل احمد کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی فضل احمد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔