افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دھماکا 20 افراد ہلاک

جنگ بندی کے دوران طالبان سیکیورٹی فورسز سے مل رہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا


ویب ڈیسک June 16, 2018
دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کی ملاقات کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان عسکریت پسندوں نے کابل سمیت ملک کے دیگر شہروں میں داخل ہوکر عوامی مقامات پر شہریوں اور سیکورٹی فورسز سے بغل گیر ہوکر انہیں عید کی مبارکباد دی ۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل میں سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ عید منائی

سیکورٹی فورسز سے ملاقاتوں کے دوران طالبان عسکریت پسند غیر مسلح تھے تاہم ننگر ہار میں عید ملنے کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے مقامی عہدیدار افغان سیکورٹی اہلکاروں سے عید مل رہے تھے کہ گاڑی میں موجود راکٹ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا، جس گاڑی میں دھماکا ہوا وہ طالبان کی تھی جو ملاقات کے دوران ہجوم میں کھڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں