
بیگم کلثوم نواز کی حالت تاحال تشویشناک ہے جب کہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی مؤخرکردی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص کی گھسنے کی کوشش
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ دعائیں سنتاہے اور قوم میری امی کے لئے دعا کرے جب کہ بلاول کا کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا اور پھول بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اللہ بلاول بھٹوزرداری کی والدہ کے درجات بلند کرے۔
Ameen. Thank you very much for your prayers & flowers. May your mother rest in eternal peace. https://t.co/WEJfxVG6GL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 16, 2018
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔