فرانس نے آسٹریلیا کو 12 سے شکست دیدی

فرانس کی جانب سے پال پوگبا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔

فرانس کی جانب سے پال پوگبا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے دی۔


روس کے شہر کازان میں فٹبال ورلڈکپ میں گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں آسٹریلیا اور فرانس دونوں ہی پہلے ہاف میں گول نہیں کرسکے تاہم اٹھاونویں منٹ میں فرانس نے پنالٹی شوٹ پر گول کرکے برتری حاصل کی لیکن چند منٹ بعد ہی آسٹریلیا نے پنالٹی کک پر حساب برابر کردیا۔

میچ ختم ہونے سے 10 منٹ پہلے فرانس کی جانب سے پال پوگبا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔
Load Next Story