عیدالفطر کا دوسرا دن تفریحی مقامات پر عوام کا رش

عید کے دوسرے دن گھروں پر پُرتکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم غفیر ہے


ویب ڈیسک June 17, 2018
نوجوانوں کی ٹولیاں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے تفریحی مقامات پر پہنچ گئی ہیں فوٹو: فائل

ملک بھر میں لوگ عید الفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز میں منارہے ہیں، کہیں پر تکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم غفیر ہے۔

ملک بھر میں لوگ بھر پور اور روایتی انداز میں عید الفطر کا دوسرا دن منارہے ہیں۔ عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے بچوں، بڑوں اور خواتین نے ملبوسات کا خاص اہتمام کیا ہے، بچے آج بھی عیدی بٹور رہے ہیں اور اپنی من پسند چیزوں سے دل بہلا رہے ہیں۔

ہر گھر کا باورچی خانہ پررونق ہے اور اشتہا انگیز کھانوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ جو لوگ عید کے پہلے دن میزبان بن کر اپنے گھر آئے مہمانوں کی دل جوئی میں مصروف تھے وہ آج مہمان بن کر مزے لوٹ رہے ہیں۔

وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عید کے دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم کی مناسبت سے کھانے پینے کی دکانوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں، جب کہ منچلے سیر سپاٹوں کے لیے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں