چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا

از خود نوٹس کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی


ویب ڈیسک June 17, 2018
گزشتہ روز فاونٹین ہاوس کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور اخوت فاؤنڈیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کل صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فاؤٹین ہاؤس لاہور کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈ نہ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |