شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے بونداباندی کا امکان

شہر میں دن بھر 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، محکمہ موسمیات

شہر میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات :۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ دن بھر 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں داخل ہونے پری مون سون نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے اور مخلتف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بونداباندی کی پیش گوئی ہے جب کہ شہر میں دن بھر 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

 
Load Next Story