اداکاری سے متعلق تنقید پررنبیر کا سلمان خان کو کرارا جواب

سنجے دت کا کردار نبھانے کے لیے سخت محنت اور ریہرسل کی ہے تاکہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں، رنبیر کپور


ویب ڈیسک June 17, 2018
سنجے دت کا کردار خود سنجو بابا سے بہتر کوئی اور اداکار ادا نہیں کرسکتا۔ فوٹو : فائل

فلم سنجو میں سنجے دت کا کردار نبھانے والے رنبیر کپور نے خود پر کی گئی سلمان خان کی تنقید پر سنجو بابا اسٹائل میں کراکرا جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور نے سلمان خان کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لیجنڈ کی زندگی پر بنی فلم میں وہ اپنا کردار خود ادا نہیں کرتا بلکہ اس کردار کو کوئی دوسرا اداکار نبھا کر پوری انڈسٹری کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ایسا پوری دنیا میں ہوتا ہے۔

رنبیر کپور نے بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ فلم سنجو میں میرے کردار کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے گا کیوں کہ شائقین میری اداکاری کا موازنہ سنجے دت کی شخصیت سے کریں گے اس لیے میں نے اس کردار کی ادائیگی کے لیے سخت محنت اور ریہرسل کی ہے تاکہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔

واضح رہے سنجے دت کے 40 سالہ فلمی کیریر کے اتار چڑھاؤ اور سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم 'سنجو' کا ٹریلر ریلیز ہونے پر دبنگ خان نے رنبیر کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کے لیے سب سے موزوں اداکار خود سنجے دت ہو سکتے تھے۔ کوئی دوسرا اداکار سنجے دت کے کردار کو نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔