کنری کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی حریف حلیف بن گئے
عیدالفطر کے بعد فنکشنل مسلم لیگ سمیت سندھ بھر کی قوم پرست ودیگر پارٹیاں بھی اس اتحاد میں شامل ہوں گی، پریس کانفرنس.
کنری کی سیاست میں اچانک ڈرامائی تبدیلی آگئی، ماضی کے دو حریفوں نے حلیف بن کر آئندہ الیکشن میںپیپلز پارٹی کو ضلع عمر کوٹ میں عبرتناک شکست دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں مسلم لیگ 'ن' یوتھ ونگ ضلع عمر کوٹ کے صدر نعمان امین اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری رضوان سنی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ماضی کے دو حریفوں سابق تعلقہ ناظم کنری اور مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما محمد جام میمن اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر میر امان اللہ تالپور کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں مسلم لیگ 'ن' کے رہنما نواب زید تالپور، یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر معشوق مری، نائب صدر، شمع شاہ، شہزاد رفیق سمیت ضلع بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد جام میمن، میرامان اللہ تالپور، نواب زید تالپو ر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے بعد فنکشنل مسلم لیگ سمیت سندھ بھر کی قوم پرست ودیگر پارٹیاں بھی اس اتحاد میں شامل ہوں گی، آئندہ جو بھی حکومت بنے گی وہ مخلوط ہوگی، کوئی بھی پارٹی تنہا الیکشن جیت کر حکومت نہیں بنا سکتی۔ آئندہ الیکشن سب مل کر لڑیں گے اور پی پی کو عبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے اپنے4 سالہ دور حکومت میں عوام کو بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔