لوگ 70کو بھول جائیں گے سونامی سب کو بہا لے جائے گا عمران
صدر زرداری کی وجہ سے پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ جائے گی.
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہونے والا ہے اس کا دوسری پارٹیوں کو اندازہ نہیں۔ یہ لوگ 1970 کو بھول جائیں گے۔
سونامی سب کو بہا کر لے جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ پنجاب سے باہر مسلم لیگ ن نہیں ہے۔ صدر زرداری نے پیپلزپارٹی کے ساتھ جو کچھ کر دیا اس سے یہ اندرون سندھ کی ایک چھوٹی سی جماعت بن کر رہ جائے گی۔ ہمارے تین لاکھ تبدیلی رضاکار سب عمران خان بن گئے ہیں، وہ گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کا جو خواب دیکھا ہے وہ جھوٹا ثابت ہوگا۔
میرے حلقے این اے ون پشاورمیں بھٹو نے بھی بہت بڑے بڑے جلسے کیے تھے مگر پشاور سے نہیں جیت سکے۔ این اے 9 مردان سے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد خان ہوتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے دور میںکرپشن کی انتہا کر دی۔ پختونخوا کے نام پر جتنا انھوں نے پختون کو خوار کیا ہے کسی اور نے نہیں کیا۔ ایزی لوڈ کلچر کو فروغ دے کر چنگ چی اور غریب ریڑھی والوں سے پیسہ لوٹا جا رہا تھا۔ ترقیاتی کام کمیشن کے لیے کیے گئے۔ مسلم لیگ ن بھی ناکام ہو گئی تو پھر صرف انقلاب ہی آئے گا۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ اورنگزیب نے کہا یہ الیکشن نہیں بلکہ ان لوگوں کا احتساب ہے جنہوں نے لوگوں کو بیروزگاری اور مہنگائی کا تحفہ دیا۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کو 126 ارب روپے ملے ۔ امیر حیدر ہوتی نے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع کیوںنہیں پیدا کیے۔