عراق تشدد کے واقعات میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بغداد کے شمالی علاقے میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے آرمی انٹیلی جنس کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا.

تکریت میں القاعدہ مخالف سہوا ملیشیا پر حملے میں ملیشیا کے 5 ارکان ہلاک ہوئے، ہلاکتوں کی تعداد 200ہوگئی. فوٹو: رائٹرز

عراقی دارالحکومت بغداد کے مغربی اور شمالی علاقوں میں 2 مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے بغداد کے مغربی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے آرمی انٹیلی جنس کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا واقعہ بغداد کے شمالی علاقے تکریت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے القاعدہ مخالف سہوا ملیشیا پر حملہ کر دیا۔




حملے میں ملیشیا کے 5 ارکان ہلاک ہوئے۔ پولیس اور ڈاکٹر نے بتایاکہ گزشتہ 5 دنوں میں تشدد کے واقعات میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load Next Story